میاں چنوں پولیس نے -2بین الاضلاعی گینگز کے-4ارکان گرفتار کرکے -17لاکھ-25ہزار کے مویشی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال وقار عباسی کی پریس کانفرنس

***27-01-2012***میاں چنوں(رضا جعفری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد وقار عباسی نے ایس ڈی پی او آفس میاں چنوں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میاں چنوں پولیس نے -2خطرناک بین الاضلاعی گینگز حیات سرگانہ گینگ اور خضرت حیات عرف خضری گینگ کے-4ارکان عمر حیات ولد غلام محمد قوم سرگانہ سکنہ کنڈ سرگانہ تحصیل کبیر والہ،محمد عمران ولد محمد اسلم قوم جٹ بندیشہ سکنہ مدینہ کالونی خرم پور خانیوال،بشیر احمد ولد محمد رمضان قوم ماچھی سکنہ موضع حسین آباد ثانی عبدالحکیم اور خضر حیات عرف خضری ولد احمد قوم سنپال سکنہ تلمبہ کو گرفتار کرکے -17لاکھ-25ہزار کے مویشی جن میں -5راس بھینسیں -2راس بیل،-1گائے اور -1ڈالہ شہزور برآمد کرلئے جبکہ ان کے -5ساتھی تاحال مفرور ہیں جن کے بارے میں ایس ڈی پی او میاں چنوں ایک دو ماہ کے بعد پریس کو آگاہی دینے کے پابند ہونگے ۔گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ جس میں -3عدد پسٹل -30بور اور-22گولیاں شامل ہیں بھی برآمد کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دیے جائیں گے ۔اس موقعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی

About apnamianchannu

A City Web Project
This entry was posted in انتظامیہ. Bookmark the permalink.

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s