میاں چنوں(رپورٹ مدثر جاوید ملک)منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول میاں چنوں کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ نتیجہ سو فیصد ۔ پر وقار تقریب میں والدین اور سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔ فسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ آ نے والے طلباءو طالبات کو شیلڈ اور میڈلز سے نوازا گیا ۔اس تقریب میں حمد و نعت ، تقاریر ، ٹیبلو ز، اور نغمے پیش کئے گئے۔آخر میں چھوٹے بچوں کی ماڈلنگ نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔خصوصی طور پر ننھے بچوں اور بچیوں نے حاضرین کی پر زور فرمائش پر ایک نغمہ دوبارہ سناکر حاضرین کے دل موہ لئے اور خوب داد وصول کی۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد ارشد جالندھری صاحب نے اچھی کار کردگی پر بچوں کو نقد انعامات دیے۔والدین نے ادارہ ھذاہ کے اساتذہ اور بچوں کی اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا اور بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
For More information Visit
http://ApnaMianChannu.com</h3